اسلام آباد: صدر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 175 کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ کے اضافی ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار کی بطور اسلام آباد ہائیکورٹ ایڈیشنل جج تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ صدرمملکت نےجوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات پرناموں کی منظوری دی۔