اسلام آباد کی حدود میں ہفتہ اور پیر کو مقامی تعطیل ہوگی

اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں ہفتہ اور پیر کو مقامی تعطیل ہوں گی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں سیکریٹریٹ کی چھٹی کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔ اسلامی تعاون تنظیم کے ستاون ممالک کے وزرائے خارجہ افغان مسئلہ پر کانفرنس میں سرجوڑ کر بیٹھیں گے۔ کانفرنس سے وزیر اعظم بھی خصوصی خطاب کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کانفرنس کے دوران موبائل فون سروس بند نہیں کی جائے گی تاہم کانفرنس کے سلسلے میں ہفتہ اور پیر کو مقامی تعطیل ہوگی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ اسلام آباد میں ہونیوالی او آئی سی کانفرنس سے وزیراعظم بھی خطاب کریں گے اس موقع پر وہ پڑوسی برادر اسلامی ملک افغانستان کے لوگوں کی مشکلات اور مسائل کی طرف توجہ دلائیں گے۔

وزیر داخلہ کے مطابق اجلاس کے دوران ستاون ممالک کے وزرائے خارجہ کی سیکیورٹی کے پیش نظر دارالحکومت کے ریڈ زون میں آمد ورفت کو محدود رکھا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More