اسحاق ڈار کو حلف اٹھانے کیلئےایوان میں آنا ہوگا، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مسلم لیگ نون کے سینیٹر اسحاق ڈار کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹراسحاق ڈار نے حلف اٹھانا ہے توایوان میں آنا ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے لیگی سینیٹر اسحاق ڈار کے خط کا جواب دے دیا ہے ۔ چیئرمین سینیٹ کے جوابی خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سینیٹراسحاق ڈار کو حلف اٹھانے کیلئے ایوان میں آنا ہوگا۔رول6 کےتحت منتخب سینیٹر ایوان میں آکرحلف اٹھا سکتا ہے۔

جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ بزنس رول میں آڈیو لنک پر کسی سینیٹر کیلئے حلف اٹھانے کی گنجائش نہیں ہے ۔ آئین اور قانون کے تحت آپ کی درخواست قابل قبول نہیں ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More