اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر رکنیت بحال، نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ نون کے رہنما اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر رکنیت بحال کردی۔اسحاق ڈار کی رکنیت بحالی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر رکنیت بحال کردی۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر اسحاق ڈار کی رکنیت بحال کی ۔ الیکشن کمیشن نے 29 جون 2018 میں جاری کردہ نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسحاق ڈار کی رکنیت 9 مارچ 2018 سے بحالی کی گئی ہے ۔جون 2018 سے جنوری 2022 تک اسحاق ڈار کی رکنیت معطل رہی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More