اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے،احتساب عدالت نے تینوں شریک ملزمان کے خلاف بھی ٹرائل اسحاق ڈار کی گرفتاری تک روک دیا ۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی،شریک ملزمان کی نیب ترمیمی آرڈی نینس کے تحت بریت درخواستوں پر فیصلہ بھی اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط کردیا گیا۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ جب تک اسحاق ڈار کو گرفتار کرکے عدالت پیش نہیں کیا جاتا ریفرنس کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی، احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے احکامات جاری کیے ۔

نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی جبکہ شریک ملزمان کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔شریک ملزمان منصور رضا، نعیم محمود اور سعید احمد نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس کو دوبارہ چیلنج کر رکھا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More