اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے،موسلا دھاربارش اور ژالہ باری کے باعث بینظیربھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اندرون ملک جانے والی آٹھ پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

اسلام آباد میں آج دن کے آغاز پرہی گھٹاوں نےسورج کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس کے بعد تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی۔ بارش اور ژالہ باری کے باعث اسلام آباد کے درجہ حرارت میں واضح کمی ہوگئی ہے،جس سے موسم بھی خوشگوارہو گیاہے۔

دوسری جانب موسلادھاربارش اور تیزہواوں کے باعث اسلام آباد کے بینظیربھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اندرون ملک جانے والی آٹھ پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ کئی پروازیں تاخیرکاشکارہیں،ائیرپورٹ انتظامیہ کاکہنا ہے کہ موسم کی صورتحال جونہی بہترہوگی فلائٹ آپریشن بحال کردیاجائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کاسلسلہ جاری رہنے کاامکان ہے۔

Related posts

سیالکوٹ: مرالہ روڈ پر ڈمپر گرنے سے 80 دنبے ہلاک

shakir shaikh

لاہور: ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک جلد ختم ہوجائے گا، وزیراعظم

M.Umair Raza

اثاثہ جات کیس، سابق صدر زرداری کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More