شیخ رشید وزیرداخلہ ہیں یا گلی کے غنڈے؟، شازیہ مری

اسلام آباد: وفاقی شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی ترجمان شازیہ مری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید ملک کے وزیر داخلہ ہیں یا گلی کے غنڈے؟ ۔گیدڑ بھبکیاں نہ ماریں ۔ دھمکیاں اپنے گھر میں سنبھال کر رکھیں۔

پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی ترجمان شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سب کو پتہ ہے کہ شیخ رشید کتنے بڑے طرم خان ہیں ۔ کوئی نہیں جانتا کہ شیخ رشید حالات کو تبدیل ہوتا دیکھ کر کب پتلی گلی سے نکل جائیں ۔ شیخ رشید کی سیاست آمروں کے بوٹ پالش کرنے سے شروع ہوکر سلیکٹڈ کی جوتیاں اٹھانے پر ختم ہوتی ہے ۔

شازیہ مری نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے میں کم کرسیاں اور جلسے میں عوام کی عدم دلچسپی کا بھانڈہ کیا پھوٹا اب میڈیا کو کوریج کی اجازت ہی نہیں دی جارہی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More