عرفان مہر قتل کیس، قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف وکلاء کا احتجاج

کراچی : سیکریٹری سندھ بار کونسل عرفان مہر کے قتل کیس میں عدم گرفتاری کے خلاف وکلاء کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا گیا

گزشتہ دنوں سیکریٹری سندھ بار کونسل عرفان مہر کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا واقعہ کا مقدمہ تو درج کرلیا گیا تھا لیکن اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جس کے باعث وکلاء کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں وکلاء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

وکلاء کا کہنا ہے کہ کئی روز گزر چکے ہیں لیکن ملزموں کی گرفتاری ابھی تک عمل نہیں آسکی ہے۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ وکلاء میں اس واقعہ کے بعد خوف و ہراس پایا جاتا ہے قاتلوں کو اگر گرفتار نہیں کیا گیا تو آئی جی سندھ آفس کے باہر بھی دھرنا دیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More