ایران کے وزیر داخلہ وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: ایران کے وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی نو رکنی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے نور خان ائیر بیس پر ایرانی ہم منصب احمد وحیدی کااستقبال کیا، ایرانی وزیر داخلہ ایک روزہ دورہ پر اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

دورے کے دوران ایرانی وزیر داخلہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے، ایرانی وزیر داخلہ وفد کے ہمراہ شیخ رشید سے بھی ملاقات کریں گے۔ملاقات میں پاک ایران بارڈر مینجمنٹ اور قیدیوں کے تبادلہ پر بات چیت ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More