ایران مذاکرات کے ذریعے جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے پرعزم

تہران: ایران کا کہنا ہے کہ وہ عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے پرعزم ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بات ویانا میں شروع ہونے والے جوہری مذاکرات کے تناظر میں کہی گئی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وفد ویانا مذاکرات میں اس عزم کے ساتھ شریک ہو رہا ہے کہ وہ بامقصد گفتگو کے ذریعے جوہری معاہدے کو بچائے۔

واضح رہے کہ جوہری مذاکرات کا گزشتہ دور رواں برس جون میں ہوا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More