ٹی ایل پی کا دھرنا ختم مگر وزیرآباد میں 14 روز سے انٹرنیٹ سروس معطل

وزیرآباد: شہر میں چودہ روز گزرنے کے باوجود انٹرنیٹ سروس بحال نہ کی جاسکی۔ انٹر نیٹ بحال نہ ہونے کے باعث تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

وزیر آباد میں تحریک لبیک کے دھرنے کے دوران حکومت کی جانب سے شہر میں انٹر نیٹ سروس بند کی گئی تھی تاہم 14 روز گزرنے جانے ے بعد بھی شہر میں انٹر نیٹ سروس بحال نہ ہو سکی جبکہ مسلسل دو ہفتے سے زائد ہو گئے تعلیمی ادارے بھی بند ہیں ۔

وزیر آباد کا تھانہ سٹی، تھانہ صدر اور ڈی ایس پی کا آفس تاحال بند ہے جبکہ دوسری جانب شہر کی واحد تفریح گاہ میں بھی ٹی ایل پی کے کارکنا ن تاحال موجود ہیں جس کے باعث شہر میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More