ماؤں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ صبر ، شفقت ،خلوص اور پیار سے بھر پور ماں کے اس رشتے کو لوگ خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے ہر سال ماؤں کی عظمت کے گُن گانے کے لیے مئی کے دوسرے اتوار کو ’’مدرز ڈے‘‘ کا نام دے کر ایک دِن منایا جاتا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس ترین رشتے کی عظمت و اہمیت کو اُجاگر کرنا اور ماں کے لیے احترام اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More