پشاور میں انٹرنیشنل جونیئرانڈر19 اسکواش چیمپین شپ کا آغاز

پشاور: انٹرنیشنل جونیئر انڈر 19 اسکواش چیمپین شپ کا آغاز ہو گیا۔ 5 روز جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں ملک بھر سے100 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

پشاور کے قیویم اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل جونیئر انڈر 19سکواش چیمپین شپ کا آغاز ہو گیا ہے۔چیمپئن شپ میں 100 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔جن میں بین الاقوامی رینکنگ کے حامل ٹاپ 32 کھلاڑی بھی شامل ہے ۔

اسکوائش چیمپین شپ کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان تھے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ کھلاڑیوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرتے رہینگے۔ دیگر صوبوں سے آئے ہو ئی خواتین کھلاڑیوں نے پشاور میں سکوائش کے مقابلوں کو خوش آئند قرارد یا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More