عالمی برادری فوری طور افغانستان کی مالی مدد کرے، معید یوسف

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے عالمی برادری سے افغانستان کی انسانی ہمدری کی بنیاد پر فوری مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی ٹی وی سی این این کو ایک انٹرویو میں ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ افغانستان میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے۔گھریلو استعمال کی بنیادی اشیاء حاصل کرنے کے لیے مائیں اپنے بچوں کو بیچنے پر مجبور ہیں۔افغان عوام کی انسانی امداد سیاست سے بالاتر ہونی چاہیے۔ بین الاقوامی تنظیموں کو ہیلتھ ورکر کو معاونت اور تنخواہیں فراہم کرنے کی اجازت دی جائے۔

معید یوسف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے عوام کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیاہے جبکہ پاکستان نے فضائی اور زمینی پل بننے کی پیشکش بھی کی ہے۔ بین الاقوامی ادارے افغانستان کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال کر سکتے ہیں۔ دنیا سے درخواست ہے کہ 35 ملین افغان مرد، خواتین اور بچوں کا سوچاجائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More