عالمی برادری کشمیر میں بھارتی جبر کا محاسبہ کرے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر میں کشمیری بھارتی ظلم کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ آج مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر میں کشمیری بھارتی ظلم کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں ۔پاکستانی حکومت اور عوام حق خودارادیت کے لیے اپنی آواز بلند کرنےکے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ علاقے میں فوجی محاصرے کو مزید تیز کر دیا ہے ۔عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کو اس کے جبر کا محاسبہ کرے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More