وزارت داخلہ کی صوبوں کو اضافی سیکورٹی انتظامات کرنے کی درخواست

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے نوشکی اور پنجگورمیں دہشتگردی کی کارروائیوں کے بعد وفاق کی تمام اکائیوں کو اضافی سیکورٹی انتظامات کرنے کی درخواست کردی ہے۔

وزارت داخلہ نے تمام چیف سیکرٹریز کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں وفاق کی تمام اکائیوں کو اضافی سیکورٹی انتظامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری عمارتوں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی سیکورٹی کو مزید الرٹ کیا جائے۔

وزارت داخلہ کے چیف سیکرٹریز کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کو دہشتگردحملوں سے نمٹنے کیلئے مزید الرٹ کیا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More