وزارت داخلہ کی اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں بڑھانے کی درخواست

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے پولیس کے اہلکاروں کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر لانے کے لیے وزارت داخلہ نے وزارت خزانہ کو خط لکھ دیا۔

وفاقی وزارت داخلہ نے وزارت خزانہ کو خط لکھا ہے جس میں اسلام آباد پولیس پنجاب پولیس کے برابر تنخواہ کی ادائیگی کیلیے اجازت طلب کی گئی ہے۔وزارت داخلہ نے پنجاب پولیس کی تنخواہوں کا پیٹرن بھی فنانس ڈویژن کو بھجوادیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی اہم کردار کررہی ہے۔اسلام آباد پولیس کو فسادی ہجوم اور دہشتگردانہ کارروائیوں کا مقابلہ کررہی ہے جبکہ پنجاب پولیس اور ایف آئی اے کے مقابلے میں اسلام آباد پولیس کی تنخواہ کم ہے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو ملک بھر کوٹہ کی بنیاد پر بھرتی کیا جاتا ہے۔اپنے علاقے سے باہر سے آنے والے اہلکاروں کو زیادہ مہنگائی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے جبکہ کم تنخواہ کی وجہ سے بدعنوانی کا خدشہ رہتا ہے۔ تنخواہوں میں اضافے سے اسلام آباد پولیس کا مورال بلند ہوگا۔

وزارت داخلہ کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی پنجاب پولیس کے برابر کرنے کے لیے 738ملین روپے کےاخراجات آئیں گے۔فنانس ڈویژن سے درخواست یے کہ جلد از جلد اسلام آباد پولیس کے پرپوزل کا جائزہ لیا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More