حلیم عادل شیخ سمیت تین ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

کراچی: انسداددہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ سمیت تین ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ ضمانت کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے۔ عدالت نے پولیس کو حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے ملزمان کو 50،50 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔عدالت نے پراسیکیوٹر اور پولیس سے 21 مئی کو جواب طلب کرلیا۔

حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف گلشن معمار تھانے میں نیا مقدمہ درج کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More