بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی افہام و تفہیم کی ضرورت ہے، صدر مملکت

اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرچ بشپ آف کینٹربری جسٹن ویلبی نے ملاقات کی جس میں مذہبی اداروں بالخصوص مساجد اور چرچ کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ۔

صدر عارف علوی نے آرچ بشپ آف کینٹربری جسٹن ویلبی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف مذاہب کے لوگوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی ، باہمی افہام و تفہیم کی ضرورت ہے۔دنیا کو مختلف مسائل کا سامنا ہے ، معاشرے کو روادار بنانے کیلئے باہمی احترام کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔

صدر مملکت نے کہاکہ دنیا کو انسانیت اور امن کے لیے کام کرنے ، لوگوں کے مصائب اور تکالیف دور کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔پاکستان 40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔مہاجرین کی دیکھ بھال کرنا عالمی برادری کی بھی اخلاقی ذمہ داری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More