انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے سے زائد کا اضافہ

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ جاری۔ انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 40 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1 روپے مہنگا ہو گیا۔

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 40 پیسے مہنگا ہو کر 234 روپے 32 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز ڈالر 231 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 239 روپے پر پہنچ گیا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جاری کیئے گئے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ میں آج 1 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 239 روپے پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 238 پر بند ہوا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More