اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

کراچی پولیس کو ٹارگٹ کلر اور بھتہ خوروں کی فہرست فراہم

حساس اداروں نے کراچی پولیس کو ٹارگٹ کلر اور بھتہ خوروں پر مشتمل لسٹ فراہم کردی ہے۔ بیشتر ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔

حساس اداروں نے کراچی پولیس کو ایک لسٹ ارسال کی ہے۔ جس میں پچھترملزمان کے نام درج ہیں۔ لسٹ کے مطابق چوبیس ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم، انیس کا تعلق سنی تحریک سے گیارہ کا تعلق پیپلز امن کمیٹی سے،چھ پیپلز کا تعلق پارٹی پارلیمنٹیرین سے ہے۔ اس کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے چار ،مسلم لیگ فنکشنل کے تین اور دو کاتعلق پیپلز پارٹی شہید بھٹو سے ہے جبکہ دو ملزمان کا تعلق دیگر جرائم پیشہ گروپ سے ہے۔ دس سے زائد ملزمان ایسے ہیں جو متعدد بار گرفتار ہوئے اور ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں۔ لسٹ میں شامل ملزمان کا تعلق،کھارادر،بھیم پورہ،معین پلازہ رسالہ،پاک کالونی،ایف بی ایریا،نیوکراچی،نارتھ کراچی،مرید گوٹھ ملیر،گلبہار،مرزا آدم خان روڈ،شیشہ مارکیٹ،ریگل پلازہ،دہلی کالونی،کینٹ اسٹیشن،پریڈی،برنس روڈ،کوئٹہ اسکوائر اور لیاری کے مختلف علاقوں سے ہے۔

Related posts

عامر خان کو نہیں چھوڑ سکتے، ایم کیو ایم بہادر آباد

faraz ahmed

بھارتی فضائی کمپنی کے طیارے اسرائیل جانے کیلئے سعودی عرب سے گزریں گے

nehal qavi

بلاول بھٹو کو پرچی کی ضرورت پڑتی ہے، مراد سعید

faraz ahmed

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More