سرکاری ٹی وی شعیب اختر سے بدتمیزی، اینکر پرسن نعمان نیاز آف ائیر

اسلام آباد: سرکاری ٹی وی پر کرکٹ لیجنڈری شعیب اختر کے ساتھ پیش آئے واقعے پر انکوائری کمیٹی کی سفارش پراینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ائیر کردیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ٹی وی پر کرکٹ لیجنڈ شعیب اختر کے ساتھ پیش آئے واقعے کا معاملے پر قائم کردہ انکوائری کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ایم ڈی پی ٹی وی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں شعیب اختر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ابتدائی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پروگرام کی آن ائیر اور آف ائیر تمام ریکارڈنگ دیکھی گئی جبکہ انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ۔ کمیٹی نے فوری طور پر اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ایئر کرنے کی سفارش کی جس پر اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ائیر کردیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More