لاہور میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی میں اضافے کی ہدایات

لاہور:کراچی میں چینی شہریوں پر دہشتگردی کے حملے کے بعد لاہور میں بھی حملے کا خدشات سامنے آگئے ۔ چینی باشندوں کی سیکیورٹی میں اضافے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

کراچی میں چینی شہریوں پر دہشتگردی کے حملے کے بعد لاہور میں بھی حملے کا خدشات سامنے آگئے ۔ایس پی سیکیورٹی لاہور نے چینی باشندوں کی سیکیورٹی میں اضافے کیلئے مراسلہ جاری کردیا ہے ۔

مراسلے کے متن میں تمام ایس پیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان چینی باشندوں کی سیکیورٹی میں خاطر خواہ اضافہ کریں جو تدریسی شعبے سے منسلک ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More