سندھ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف لینگویجز کے ڈائریکٹر قتل

کراچی : سپرہائی وے پرڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ کرکے سندھ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف لینگویجز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حافظ زین العابدین کو قتل کردیا گیا ۔

پولیس کے مطابق واقعہ ابتدائی طور ڈکیتی کا لگتا ہے ، مقتول حیدرآبادسےمیلادمیں شرکت کےلیےکراچی پہنچےتھے۔

ایس ایس پی ایسٹ قمر کےمطابق فائرنگ کاواقعہ یوسف خان گوٹھ کےقریب پیش آیا۔واقعہ ابتدائی طور پر ڈکیتی لگتا ہے ،لیکن واقعہ کس جگہ ہوا ہے اس جگہ کا تعین نہ ہوسکا ہے ۔ گاڑی کے اندر نہ خون کے نشانات ہیں نہ ہی شیشہ ٹوٹا ہے ۔ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے جس کے قبضے سے چھری ملی ہے ۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ملزمان موبائل فون لوٹ کر لے گے ہیں ۔ساتھ میں ان کا بیٹا بھی موجود تھا اسکا موبائل نہیں چھینا گیا ، مقدمہ اب تک اہل خانہ نے نہیں کروایا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More