انکوائری کمیٹی جلد سانحہ مری کے حقائق سامنے لائے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی جلد از جلد سانحہ مری کے حقائق سامنے لائے ۔

وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور سانحہ مری پر بریفنگ دی گئی جبکہ الیکشن کمیشن میں زیرسماعت فارن فنڈنگ کیس سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔

بابر اعوان اور فرخ حبیب کی طرف سے فارن فنڈنگ کیس اور وزیرخزانہ شوکت ترین نے معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔بابر اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلی جماعت ہے جس نے فنڈنگ کے ذرائع بتائے۔ ہم نے اپنے ڈونرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کیں۔ الیکشن کمیشن دوسری جماعتوں کے فنڈنگ ذرائع بھی سامنے لائے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے سانحہ مری پر بریفنگ دی ۔ وزیراعظم نے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی جلد از جلد سانحہ مری کے حقائق سامنے لائے اور مری میں رہائش کی کمی کو دور کرنے پر زور دیا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More