رواں مالی سال میں مہنگائی معتدل ہوکر8.9 فیصد پر رہی، اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک نے سالانہ کارکردگی جائزہ رپوٹ برائے مالی سال 2020 ۔21 جاری کردی۔مرکزی بینک کے مطابق کورونا کےباوجود پاکستان کی معیشت بحال ہوئی۔

اسٹیٹ بینک نے سالانہ کارکردگی جائزہ رپورٹ برائے مالی سال21-2020 جاری کردی ۔ جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوروناکے باوجود پاکستان کی معیشت مالی سال21میں بھرپور طور پربحال ہوئی۔مشکل حالات میں پاکستان کی معیشت گزشتہ مالی سال کےمقابلے میں بھرپورپر بحال ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال21کے مقررہ اہداف کے تناظرمیں کافی اچھی کارکردگی دکھائی۔اسٹیٹ بینک کے اقدامات سےادائیگی قرض کی صلاحیت کے ممکنہ خدشات سے نمٹنے میں مدد ملی۔سال کے دوران معاشی شرح نموبحال ہو کر 3.94 فیصد پر آگئی۔جومالی سال21 کے لیے مقررہ 2.1 فیصد کے ہدف اور مالی سال20ء میں کووڈ کے سبب0.47فیصد سے خاصی بلند ہے۔

مرکزی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال21 میں مہنگائی معتدل ہوکر8.9 فیصد پر رہی۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے اعلان کردہ7تا 9فیصد کے ہدف کی حد میں ہے۔مالی سال21میں جاری کھاتے کا توازن،مالیاتی توازن اور ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائرجیسے اہم معاشی توازن میں بہتری آئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More