مہنگائی عالمی مسئلہ ہے مگر ہم اس قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں، فرخ حبیب

منڈی بہاالدین: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مہنگائی عالمی مسئلہ ہے ہم اس پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے منڈی بہاؤ الدین میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی عالمی مسئلہ ہے ہم اس قابو پانےکی کوشش کررہے ہیں۔ صحت کارڈ ، کامیاب جوان پروگرام اور دوسرے پروگرامز سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بلیک میلرز کا ٹولہ ہے۔ حزب اختلاف کے جلسے ملک بھر میں ناکام ہوئے ہیں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ کل منڈی بہاؤالدین میں جلسہ عظیم الشان ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More