مہنگائی گزشتہ حکومتوں کا دیا ہوا تحفہ ہے، شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم چور لٹیروں کا ٹوالہ ہے جو چور مچائے شور کے فارمولے پر کام کر رہاہے ۔ مہنگائی گزشتہ حکومتوں کا دیا ہوا تحفہ ہے جس کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹرز کی عزت کو پامال کیا۔ گزشتہ 30 سال میں پی پی اور ن لیگ نے ووٹرز کو کیا دیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم چور لٹیروں کا ٹولہ ہے وہ کس منہ سے احتساب کی بات کر سکتے ہیں۔ جس نے بھی قومی خزانہ لوٹا وہ کسی بھی جماعت یا گروہ سے ہو اسکا احتساب ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی گزشتہ حکومتوں کا دیا ہوا تحفہ ہے۔ غربت کا خاتمہ تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے وزارت خارجہ میں معاشی سفارت کاری کا آغاز کیا پاکستان سرمایہ کاری کے لیے پر کشش ملک ہے ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ معاشرے میں انقلابی تبدیلی کے لیے ضروری ہے سیرت نبی سے نوجوانوں کو روشناس کریں۔ وزیر اعظم کا رحمتہ العالمین اتھارٹی کا قیام انکی نبی سے محبت اور غلامی کا ثبوت ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More