ملک میں مہنگائی کی شرح 14.31 فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد: مہنگائی کی مجموعی شرح 14.31 فیصد تک پہنچ گئی ۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.23 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

ادارہ شماریات کےمطابق ایک ہفتے میں 25 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ ایک ہفتے میں 4 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 10 روپے 71 پیسے مہنگے ہوئے، ایل پی جی گھریلو سلنڈر 90 روپے 31 پیسے مہنگا ہوگیا ۔علاوہ ازیں چینی کی فی کلو قیمت 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق انڈے فی درجن 5 روپے 28 پیسے مہنگے ہوگئے جس کے بعد فی درجن قیمت 175 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے ۔پچھلے ایک ہفتے میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق 5 لیٹر برانڈڈ کوکنگ آئل 19 روپے 30 پیسے کا اضافہ ہوا قیمت 1800 روپے سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اڑھائی کلو برانڈڈ گھی کی قیمت میں بھی 7 روپے 4 پیسے کا اضافہ ہوا، زندہ مرغی سمیت گڑ، دال ماش، باسمتی چاول، دال مسور بھی مہنگی ہوگئی ہے تاہم ایک ہفتے میں کیلے، دال مونگ، پیاز اور لہسن سستے ہوئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More