ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.58 فیصد پر پہنچ گئی

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے ۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی 18 فیصد سے نیچے نہیں آسکی ۔

گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح میں 0.07 فیصد کی معمولی کمی آئی ۔ایک ہفتے کے دوران انیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، نوکی قیمتوں میں کمی اور تئیس اشیا کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔ مہنگائی کی مجموعی شرح 18.58 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں دال مسور 6 روپے 18 پیسے فی کلو، دال چنا 4روپے 20 پیسے،دال مونگ 3 روپے 85 پیسے اوردال ماش7 روپے 7 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

اعدادوشمار کےمطابق لہسن ایک روپے 93 پیسے اورپیاز 64 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، آگ جلانے کی لکڑی کی قیمت میں 4 روپے فی من اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق کوکنگ آئل، چاول خوردنی گھی اور بیف مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ٹماٹر 13 روپے 15 پیسے فی کلو اور آلو 2 روپے 64 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ جبکہ زندہ مرغی کی قیمت میں24 روپے 71 کمی ہوئی۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 71 روپے50 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔ بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5 روپے 41 پیسے کمی دیکھی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی 95 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More