ملک بھر میں مہنگائی کاراج برقرار، مہنگائی کی شرح 19.83 فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد: ملک بھر میں مہنگائی کا بدستور راج ہے۔ ایک ہفتے کے دوران 23اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار مطابق ایک ہفتے کے دوران بیشتر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مہنگائی کا پارہ انیس اعشاریہ آٹھ تین فیصد کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ماہانہ سترہ ہزار تک کمانے والوں کیلئے مہنگائی ریکارڈ بائیس فیصد کے قریب ہو گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران 23اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئی۔ رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 118روپے3 پیسے مہنگاقیمت 23455 سے بڑھ کر 2463 تک پہنچ گئی ہے۔ ٹماٹر فی کلو 5 روپے 42 پیسے،چینی کی فی کلو قیمت میں 1روپے 32 پیسے،انڈوں کی فی درجن قیمت میں 5روہے 3 پیسے اوردال ماش کی فی کلو قیمت میں 3روپے47 پیسے کا اضافہ ہوا ہے ۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق صرف 5اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ،ایک ہفتے کے دوران آلو 2 روپے 5پیسے فی کلو سستے ہوئے جبکہ پیاز گڑ اور آٹے کی قیمتوں میں معمولی کمی بھی آئی ،شماریات بیور کے مطابق رواں ہفتے چاول ،کوکنگ آئل سمیت 23اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More