پاکستان میں مہنگائی و بے روزگاری خطے کے مقابلے میں زیادہ ہے، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں حقائق کی مکمل تصویر کشی نہیں کی۔وزیراعظم مہنگائی کا موازنہ امریکا، یورپ سے کرتے ہیں۔وزیراعظم مغربی ممالک کی عوام کو میسر سہولیات کا بھی تذکرہ فرما دیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر امیر جماعت اسلامی نے اپنے رد عمل میں کہا کہ پاکستان میں مہنگائی و بے روزگاری خطے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔افغانستان میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں پاکستان سے کم ہیں۔ حکومتی کشتی ڈوب رہی ہے، ڈبونے والے ملاح خود ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سپورٹرزاور اسے اقتدار میں لانے والے مایوس دکھائی دے رہے ہیں۔حواس باختہ حکمران صلاحیت سے عاری ہیں۔حکومت نے سوا تین سال میں محرومیاں اور مایوسیاں بانٹیں۔جماعت اسلامی عوام کامقدمہ ہر سطح پر لڑے گی۔ 28نومبر کو اسلام آباد ڈی چوک کی جانب بے روزگاری مارچ ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More