مہنگائی کی سالانہ شرح 27.82 فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں مہنگائی ریکارڈ حد کو چھونے لگی ۔ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 3.38 فیصد اضافہ ہوا ۔ مہنگائی کی سالانہ شرح 27.82 فیصد تک پہنچ گئی ۔

رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں تاریخی نوعیت کا اضافہ، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، ایک ہفتے میں چھتیس اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اورچھ کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ نو اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، وفاقی اداریہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ڈیزل 28.91 فیصد، پیٹرول 11.43 اور بجلی 6.63 فیصد مہنگی ہوئی، رپورٹ کے مطابق چکن 12.10 فیصد اوربڑا گوشت 5.19 فیصد مہنگا ہوا، چنے کی دال 5.29 فیصد اور آلو 6.89 فیصد مہنگے ہوئے، رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 5.20 فیصد، آٹا 2.19 اور ایل پی جی 1.32 فیصد سستی ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More