ایک ہفتے میں 22 اشیاء مہنگی ہوئیں،ادارہ شماریات

اسلام آباد: ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 1.35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی۔ ایک ہفتے میں 22 اشیاء مہنگی ہوئیں۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی،سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 19.53 فیصد ہوگئی،سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 21.46 فیصد پر پہنچ گئی،ایک ہفتے میں 22 اشیاء مہنگی ہوئیں۔

ایک ہفتے میں ٹماٹر اوسط 70 روپے 94 پیسے فی کلو مہنگا ہوا،ٹماٹر کی اوسط قیمت 149 روپے 65 پیسے فی کلو ہوگئی،زندہ مرغی اوسط 19 روپے 33 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی،زندہ مرغی کی اوسط قیمت 203 روپے 39 پیسے فی کلو ہوگئی،ایک ہفتے میں لہسن 17 روپے 80 پیسے فی کلو مہنگا ہوا،سرسوں کا تیل 9 روپے 19 پیسے فی کلو مہنگا ہوا،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 35 روپے 87 پیسے مہنگا ہوا،آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3 روپے 32 پیسے مہنگا ہوا،حالیہ ہفتے دودھ, دہی, مٹن اور بیف مہنگے ہوئے، دال مسور,دال چنا,کیلے اور انرجی سیور بھی مہنگے ہوئے۔

حالیہ ہفتے 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی,23 میں استحکام رہا،ایک ہفتے میں آلو 2 روپے 45 پیسے فی کلو سستے ہوئے،ایک ہفتے میں پیاز ایک روپے 40 پیسے فی کلو سستے ہوئے،انڈے کی قیمت میں فی درجن 6 روپے 05 پیسے کمی ہوئی،ایک ہفتے میں چینی اوسط 76 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More