جون کے آغاز میں ہی مہنگائی کی شرح میں دو فیصد اضافہ

اسلام آباد: جون کے آغاز میں ہی مہنگائی کی شرح میں دو فیصد اضافہ ہوگیا ، ادارہ شماریات نے رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی تفصیلات جاری کردیں۔رواں ہفتے اٹھائیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، پانچ اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ اٹھارہ اشیاء کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

جون کے آغاز میں مہنگائی کی شرح میں دوفیصد تاریخی اضافہ ہوا، مہنگائی کی شرح 20.04کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات نے رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی تفصیلات جاری کردیں، رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں آلو9، انڈے 6، خوردنی گھی 5فیصد مہنگا ہوا ، بریڈ 2.72، دالیں 2فیصد اور خوردنی تیل 2.18فیصد مہنگا ہوا، ڈیزل 20.69 فیصد جبکہ پیٹرول 19.91فیصد مہنگا ہوا، چکن 4.68، ادرک 2.75، آٹا 1.91فیصد سستا ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More