ممبئی: بھارتی بحریہ کے جہاز آئی این ایس رنویرمیں دھماکے سے تین فوجی ہلاک ہوگئے ہیں،دھماکہ ممبئی ڈاکیارڈ پر ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ ممبئی نیول ڈاکیارڈ پرہوا جہاز باہر سے آیا تھا۔ عملے نے کمرے میں دھماکے کے بعد صورتحال پر کنٹرول کرلیا۔ بھارتی حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔