بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ناگا لینڈ میں 11 عام شہری قتل کردیئے

نئی دہلی: : بھارت کی شمالی ریاست ناگالینڈ میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ واقعے میں ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوا ۔

بھارت کی شمالی ریاست ناگالینڈ میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔دلخراش واقعہ ہفتہ کی رات ناگالینڈ کے مون ضلع میں ترو اور اوٹنگ علاقے میں پیش آیا۔ پولیس اہلکاروں نے مشکوک شدت پسندوں پر کارروائی کا منصوبہ بنایا تھا لیکن غلطی سے علاقے کے عام شہریوں پر گولی چلا دی۔

دلخراش واقعے پر وزیر داخلہ نے افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ فوجی حکام نے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔فوجی حکام نے کہا کہ اس واقعے میں اس کا ایک اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ہلاکتوں کی صحیح تعداد ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے کیونکہ 11 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ کئی اسپتالوں میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔چیف منسٹر نیفیو ریو نے واقعہ کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا وعدہ کرتے ہوئے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More