تازہ ترین
بھارت میں قربانی کا بکرا ماسک نہ پہننے پر گرفتار

بھارت میں قربانی کا بکرا ماسک نہ پہننے پر گرفتار

کان پور: (28 جولائی 2020) بھارتی مسلمانوں کو عید قربان سے روکنے کے لیے کان پور کی پولیس اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ۔ قربانی کے لیے لائے گئے بکرے کو ماسک پہننے پر گرفتار کرلیا۔ سوشل میڈیا پر تنقید ہوئی تو بکرے کو رہائی ملی۔

ریاست اتر پردیش کے شہر کان پور میں ہوا ہے یہ عجیب اور انوکھا واقعہ جہاں پولیس نے قربانی کے بکرے کو مٹر گشت کرتا دیکھا تو تھانے اٹھا کر لے گئی۔ بکرے کا جرم یہ ٹھہرا کہ وہ کورونا وبا کے اس ماحول میں ماسک نہیں پہنا ہوا تھا۔

سوشل میڈیا پر کان پور پولیس کے اس عجیب و غریب عمل پر لے دے ہوئی تو پولیس نے یہ موقف اپنایا کہ بکرے کے مالک کے ماسک نہ پہننے کی شکایت ملی تھی اب وہ نہیں ملا تو وہ اس کا بکرا لے آئے۔ مزید تنقید سے بچنے کے لیے آخر کار بکرے کو رہائی نصیب ہوئی۔

Comments are closed.

Scroll To Top