بھارتی صحافی محمد زبیر کی درخواست ضمانت مسترد

نئی دہلی: بھارتی عدالت نے صحافی محمد زبیر کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے صحافی محمد زبیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

صحافی محمد زبیر کو دلی پولیس نے 27 جون کوگرفتار کیاتھا۔

مسلمان صحافی محمد زبیر پر 2018 میں کی گئی ایک متنازع ٹوئٹ سے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More