تازہ ترین
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز نے مزید تین کشمیری شہید کر دیئے

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز نے مزید تین کشمیری شہید کر دیئے

سرینگر: (16 جون 2020) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی تھم نہ سکی۔ بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں جعلی آپریشن کے دوران تین نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی سفاکیت جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں گھر گھر تلاشی اور نام نہاد آپریشن کی آڑ میں مزید تین مظلوم کشمیریوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ وادی بھر میں ظالم فوج کا آپریشن جاری ہے جبکہ پانچ اگست سے اب تک موبائل اور انٹرنٹ سروس بھی منقطع ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top