بھارتی فلم ڈاریکٹر پردیپ گل اداکار ہربی سنگھااور انیتا دیوگن کی کرتار پور آمد

شکرگڑھ:کرتارپور اداکاروں اور فنکاروں کے لیے بھی ملن کی راہداری بن گئی۔معروف فلم چل میرے پت کے مین کردار گردوارہ کرتار پور پہنچ گئے۔

بھارت سے فلم ڈائریکٹر پردیپ گل اداکار ہربی سنگھااور انیتا دیوگن گردوارہ کرتار پور پہنچے تو معروف اسٹیج فنکار افتخار ٹھاکر اور قیصر پیا نے سی ای او محمد لطیف کے ہمراہ درشن ڈیوڑی پر مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔ بھارتی اداکاروں نے پاکستان حکومت اور مینجمنٹ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔

افتخار ٹھاکر نے مہمانوں کے سامنے مزاحیہ چٹخلے سنا کر سب کے دل جیت لیے۔بھارتی ادا کاروں کا کہنا ہے کہ جتنی محبت پاکستان کے عوام سے اور کرتار پور سے ملی آج تک کسی نے نہیں دی ۔پاکستان کے لوگ پھولوں سے بھی زیادہ پیارے اور محبت کرنے والے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More