بھارتی ناظم الامور کی وزارت خارجہ میں طلبی، حجاب پر پابندی کی مذمت

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بی جے پی قیادت کی خاموشی اور ہندوتوا کے حامیوں کے خلاف قابل فہم کارروائی کی عدم موجودگی پر تشویش ہے ۔

بھارتی ناظم الامور کی وزارت خارجہ میں طلب کرکے کرناٹک میں مسلم طالبات کےحجاب پر پابندی کی مذمت کی گئی ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی اقدام غیر انسانی اور شیطانی ہے۔ بھارت میں منفی دقیانوسی تصورات، بدنامی اور امتیازی سلوک جاری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بی جے پی قیادت کی خاموشی اور ہندوتوا کے حامیوں کے خلاف قابل فہم کارروائی کی عدم موجودگی پر تشویش ہے۔حال ہی میں اتراکھنڈ کے ہریدوار میں منعقدہ دھرم سنسد میں کھلے عام مسلمانوں کی نسل کشی کا مطالبہ کر رہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More