آبی مذاکرات کے لیے بھارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: آبی مسائل کے حوالے سے مذاکرات کرنے بھارتی وفد پاکستان پہنچ گیا۔انڈین کمشنر برائے انڈس واٹر کی سربراہی میں نو رکنی وفد واہگہ کے راستے لاہور پہنچا ہے ۔

پاک بھارت آبی مذاکرات کے لیے انڈین کمشنر برائے انڈس واٹر کی سربراہی میں 9 بھارتی وفد واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گیا ہے ۔ فد یکم مارچ تک 3 روز تک اسلام آباد میں مذاکرات کرے گا ۔پاکستانی وفد واپڈا ، پنجاب اری گیشن ، نیسپاک ، وزارت خزانہ ، فلڈ کمیشن اور دیگر حکام پر مشتمل ہوگا۔

مذاکرات میں مختلف بھارتی رن آف ریور ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹس پر پاکستان کے تحفظات پر تبادلہ خیال ہوگا۔بھارت کی طرف سے سیلاب کی معلومات کے تبادلے سے متعلق معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہوگابھارتی وفد کی قیادت پی کے سکسینا ، پاکستان کی نمائندگی کمشنر انڈس واٹر کمیشن مہر علی شاہ کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More