بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے ۔ بھارتی قابض فوج نے ضلع پلوامہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ ایک اور کشمیری نوجوان بھارتی فوج کی بربریت کا نشانہ بن گیا ۔ ضلع پلوامہ کے علاقے باراگام میں محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں بھارتی فوج نے نوجوان کو شہید کردیا جبکہ قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More