بھارتی فوج دہشتگردی کے نام پر مظلوم کشمیریوں کو شہید کررہی ہے، میجر جنرل بابر افتخار

اسلام آباد: ڈاریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ بھارت مذہبی انتہا پسندی کی جانب گامزن ہے ۔ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن پر منفی اثرات مرتب ہونگے ۔ بھارتی ملٹری لیڈرشپ کی جانب سے مختلف الزامات اوردھمکیاں خاص سیاسی سوچ کی نشاندہی کرتی ہیں۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فروری 2021 میں معاہدے کے بعد ایل او سی پر پورا سال امن رہا۔ ایل اوسی پر مقامی آبادی کی روزمرہ زندگی میں امن سے تبدیلی آئی۔بھارت اندرونی طور پر مذہبی انتہا پسندی کا شکار ہے۔ بھارتی فوجی قیادت کی طرف سے منفی اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا۔ بھارتی الزامات ایک پولیٹیکل ایجنڈے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ یوم حق خودارادیت پر کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بھارت جنیوا اور عالمی کنونشنز کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ کشمیر میں انسانی تاریخ کا بدترین محاصرہ جاری ہے۔بھارت ایل او سی پر بسنے والے بے گناہ لوگوں کو شہید کرچکا، بھارت نے خطے کے امن کو داؤ پر لگایا ہوا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 2021 میں ایل او سی پورا سال پرامن رہا۔بھارتی فوج دہشتگردی کے نام پر مظلوم کشمیریوں کو شہید کررہی ہے۔ بھارت ایل او سی کے اردگرد بسنے والے لوگوں کو شہید کرچکا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی مظالم سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ بھارت اندرونی طور پر مذہبی انتہا پسندی کا شکار ہے۔ بھارتی فوجی قیادت کی جانب سے منفی اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More