آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت میچز میں انڈیا کا پلڑا بھاری رہا

اسلام آباد: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائےگا۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھارت اور پاکستان کے مابین مقابلوں میں بھارت کا پلڑا بھاری رہا ہے۔آٹھ باہمی مقابلوں میں گرین شرٹس صرف ایک جیت سکے۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں پاکستان بھارت کے خلاف ایک بھی میچ نہ جیت سکا۔

آئی سی سی ٹی20 کرکٹ میں بھارتی ٹیم کاریکارڈپاکستان سے بہت بہترہے۔آٹھ میچز میں گرین شرٹس صرف ایک فتح حاصل کرسکے۔واحدکامیابی دوہزاربارہ میں پاکستان نے بنگلورمیں پانچ وکٹ سے حاصل کی تھی۔بھارت نے احمدآبادمیں اگلا میچ جیت کر سیریزایک ایک سے برابرکردی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دونوں ٹیموں کا پانچ بارسامنا ہوا۔پانچوں میچ بھارت نےجیتے۔

ٹی 20 میچز میں پاکستان کابہترین ٹوٹل سات وکٹ کے نقصان پر 181 جبکہ کم ترین مجموعہ83 رنزرہا۔بھارت کابہترین مجموعہ پانچ وکٹ پر192 اورکم ترین مجموعہ نووکٹ پر133 رنزہے۔ویرات کوہلی چھ میچوں میں دوسوچون رنزبناکرکامیاب بیٹسمین ہیں۔شعیب ملک آٹھ میچز میں ایک سوچونسٹھ اورمحمدحفیظ سات میچوں میں ایک سوچھپن رنزبھی نمایاں رہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More