انڈر19ایشیاکپ:بھارت تیسری مرتبہ چیمپئن بن گیا

دبئی: بھارت مسلسل تیسری اورمجموعی طور آٹھویں مرتبہ انڈرنائنٹین ایشیاکپ چیمپئن بن گیا۔ بارش سے متاثرہ فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو نو وکٹوں شکست دیدی۔ اڑتیس اوورز میں سری لنکا نے نو وکٹیں کھوکرایک سو چھ رنزبنائے۔

دبئی میں نویں انڈرنائنٹین ایشیاکپ فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو نو وکٹوں سے ہرا دیا۔ بارش سے متاثرہ فائنل اڑتیس اوورز تک محدود کردیا گیا۔ سری لنکانے نو وکٹوں کے نقصان پرایک سوچھ رنز بنائے۔ بھارت کو ڈک ورتھ لوئیس رول کے تحت بتیس اوورز میں ایک سو دو رنز کا ہدف ملا۔ بھارت نے اکیس اوورز میں صرف ایک وکٹ کھوکر ہدف عبور کرلیا۔

انکرش راگھوونشی چھپن اور شیخ رشید اکتیس رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت مسلسل تیسری مرتبہ اور مجموعی طور پرآٹھویں بار انڈرنائنٹین ایشین چیمپئن بنا۔ سری لنکا پانچ فائنل کھیل کر بھی ٹرافی حاصل نہیں کرسکا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More