بھارت نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریزمیں کلین سوئپ کردیا

احمدآباد میں بھارت نے ویسٹ انڈیزکے خلاف تیسرا ون ڈے چھیانوے رنزسے جیت لیا اور سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔ بھارت نے شریاس ایر کے اسی رنزکی مدد سے دوسو پینسٹھ رنزبنائے اورمہمان ٹیم کو ایک سوانہتررنز پرقابو کرلیا۔ شریاس ایرمیچ اور پرسدھ کرشنا سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

احمدآباد میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے کا ٹاس جیت کر بھارت نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں دو سو پینسٹھ رنزبنائے۔ شریاس ایر نے اسی رنز کی فتح گراننگ کھیلی اور ریشبھ پنت چھپن رنز کے ساتھ ایک سو دس رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ دیپک چہار نے اڑتیس اور واشنگٹن سندرنے تینتیس رنزبنائے۔ ونڈیز کے جیسن ہولڈر نے چار، ہیڈن والش اورالزاری جوزف نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

دوسو چھیاسٹھ رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم ایک سوانہتر رنز پر ہمت ہارگئی۔ کپتان نکولس پورن چونتیس، اوڈین اسمتھ چھتیس اور جوزف انتیس رنز بناسکے۔ محمد سراج اورپرسدھ کرشنا نے تین تین اوردیپک چہار اورکلدیپ یادو نے دو، دو وکٹیں لیں۔ بھارت نے چھیانوے رنز سے میچ جیت کرتین صفرسے کلین سوئپ مکمل کرلیا۔ شریاس ایر میچ اور پرسدھ کرشنا سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More