بھارت نے اپنا ہزارواں ون ڈے انٹرنیشنل جیت لیا

احمد آباد میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں چھ وکٹوں سے ہرادیا اور اپنا ہزار واں میچ جیت لیا۔ مہمان ٹیم ایک سو چھہتررنز پر ڈھیرہوئی۔ بھارت نے چار وکٹیں کھوکر ہدف عبور کرلیا۔ یزوندرا چاہل نے چار وکٹیں لیں اور کیریئرمیں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔

احمد آباد میں میزبان کپتان روہت شرما نے پہلے ون ڈے کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز پورے پچاس اوورز بھی نہ کھیل سکی اورایک سو چھہتررنز پر ڈھیرہوگئی۔ جیسن ہولڈر ستاون اور فیبین ایلن نے انتیس رنزبنائے۔ بھارت کے یزوندرا چاہل نے چارکھلاڑی آؤٹ کیے اور کیریئر ساٹھ ویں میچ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔ چاہل سنگ میل عبورکرنے والے بھارت کے نویں بولرہیں۔

بھارت نے ایک سو ستتر رنز کا ہدف اٹھائیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پرعبورکرلیا۔ کپتان روہت شرما ساٹھ ،سوریاکمار چونتیس اورڈیبوٹینٹ دیپک ہوڈا چھبیس رنزنمایاں رہے۔ بھارت نے چھ وکٹ سے میچ میں کامیابی کے ساتھ آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ کے دس پوائنٹس بھی حاصل کرلیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More