ٹی20ورلڈکپ:بھارت کے سیمی فائنل کا امکان معدوم

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت پاکستان کے بعد نیوزی لینڈسے بھی ہارگیا۔ اس کی سیمی فائنل رسائی کےامکانات معدوم ہوگئےہیں۔ فائنل فورمیں جگہ بنانے کےلیے کوہلی الیون کو ناصرف بقیہ تینوں میچ بھاری مارجن سے جیتنا ہوں گے بلکہ نمیبیا یا اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں کیویزکی اپ سیٹ شکست بھی درکارہوگی۔

ساتویں ٹی ٹوئٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ دوسری شکست کے بعد ویرات کوہلی الیون کی سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات معدوم ہوگئے۔ گروپ ٹو کے دو میچزمیں ناصرف بھارت کوئی پوائنٹ نہیں لے سکا بلکہ اس کا رن ریٹ بھی منفی ایک اعشاریہ چھ صفرہے۔ بھارت اورنیوزی لینڈ کے اگلے میچزنمیبیا،اسکاٹ لینڈ اور افغانستان سے ہیں۔ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے بھارت کو ناصرف تینوں میچزبھاری مارجن سے جیت کررن اوسط بہتر بنانا ہے بلکہ کیویز کی نمیبیا یا اسکاٹس ٹیم سے شکست بھی درکارہوگی۔

نیوزی لینڈ دونوں کوالیفائرکو ہرا کرافغان ٹیم سے ہارگیا۔ تو پلس تین اوسط کا حامل افغانستان بہتررن اوسط پرسیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ بھارت کی فائنل فورمیں رسائی کسی کوالیفائرکے ہاتھوں کیویز کی اپ سیٹ شکست ہی سے ممکن ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More